پاکستان

کراچی: وزیر اعلی کہاں ہے؟ سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ ڈاکٹر شہید

کراچی: وزیر اعلی کہاں ہے؟ سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ ڈاکٹر شہیدشیعت نیوز۔نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی ٹاون میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ اورنگزیب فاروقی گروپ کے وہابی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ داکٹر عزیز شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق40 سالہ شیعہ ڈاکٹر عزیز کو کالعدم سپاہ صحابہ اورنگزیب فاروقی گروپ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے کورنگی ڈھائی نمبر نزد مدنی مسجد کے قریب کلینک پر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ ڈاکٹر عزیز موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کے جسد خاکی کو قانونی کاروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے مخلتف علاقوں میں 3 ہائی پروفائل شیعہ مومنین کو نشانہ بناکر شہید کیا جاچکا ہے۔ شہر میں جاری شیعہ نسل کشی سندھ کے بوڑھے وزیر اعلی کے کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button