پاکستان

کراچی : خدا کی بستی میں 28 صفر کے جلوس کے بانی 40 سالہ شیعہ مومن عمران علی شہید، 10 روز میں7مومن اور ایک مومنہ شہید

shaheed shiiteکراچی کے علاقے خدا کی بستی میں کالعدم سپاہ صحابہ/ طالبان کے تکفیری دہشتگردوں کی دکان پر فائرنگ سے 40 سالہ شیعہ مومن عمران علی شہید۔

شہید 28صفر کے جلوس کے بانی تھے۔ شہید کا جسد خاکی عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنی دکان پر بیٹھے تھے کےگھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
شہر قائد میں مسلسل روزانہ کی بنیاد پر شیعہ جوانوں ، تاجروں اور عمائدین کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت سندھ کی خاموشی اور پولیس کی جانب سےنام نہاد ٹارگٹڈ آپریشن پر ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

حکومت نے اگر فی الفو ردہشتگردی کو روکنے اور شیعہ جوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ اُٹھایا تو شہرقائد کے امن وامان کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button