پاکستان
نیول ڈاکیارڈ حملہ ، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نیول ڈاکیارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے درعمل میں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 6ستمبر کی شب پاکستان نیوی کی ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں نیوی کا ایک جونیئر افسر شہید اور چھ جوان زخمی ہوگئے تھے جبکہ نیول کمانڈوز نے دو دہشت گردوں کو مار گرانے کے ساتھ ساتھ چار کو گرفتار بھی کر لیا تھا ۔