پاکستان
ہنگو، تکفیری دہشتگردوں نے 2 فعال شیعہ نوجوانوں کو اغوا کرلیا
اطلاعات کے مطابق ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے دو فعال شیعہ نوجوانوں کو نامعلوم دہشت گردوں نے اغوا کرلیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق شیعہ نوجوان سید کامران اور سید محمد لکڑیاں کاٹنے کے لئے ابراہیم زئی گئے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان دونوں نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان کافی فعال تھے۔