پاکستان
گزشتہ رات تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ جوان غلام باقر دوران علان جام شہادت نوش کرگئے
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گزشتہ رات لیاقت آباد میں امریکی سعودی نواز دہشتگردوں کی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ جوان غلام باقر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کے ھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں نجی ہسپتال آغاخان منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج آج دوپہر زخموں کی تان نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید غلام باقر کی جسد خاکی کو امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے