پاکستان

طالبان کو دہشتگرد کہنے پر ن لیگ کی زبان لرز رہی ہے، شرجیل میمن

طالبان کو دہشتگرد کہنے پر ن لیگ کی زبان لرز رہی ہے، شرجیل میمنشیعت نیوز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طالبان کو دہشتگرد کہنے پر مسلم لیگ ن کی زبان لرز رہی ہے، حکومت سیاسی جماعتوں کو فوج سے لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو وزراء غلط مشورے دے رہے ہیں، نواز شریف کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کو اسلام آباد میں فوج بلانے والا فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں سیاسی سوچ نظر نہیں آ رہی اور حکومت فوج اور سیاسی جماعتوں کو لڑانا چاہتی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button