پاکستان

پاراچنار میں القدس ریلی، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت

پاراچنار میں القدس ریلی، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکتشیعت نیوز۔ پوری دنیا کی طرح پاراچنار میں بھی آج یوم القدس نہایت مذہبی جوش و جذبے اور احترام کیساتھ منایا گیا۔ پاراچنار کے عوام نے امام خمینیؒ کے حکم پر عمل پیرا ہوکر جمعۃ الوداع کے موقع پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف تحریک حسینی کے زیر اہتمام سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کے زیر قیادت مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای سے قدس ریلی نکالی۔ جس میں علمائے کرام سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ریلی روایتی راستوں (شنگک روڈ، کشمیر چوک اور نظر بندی چوک) سے ہوتی ہوئی جب پاراچنار بائی پاس روڈ پر واقع شہید پارک پہنچی، تو اس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل سمیت آل سعود کے خلاف اظہار نفرت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور اسرائیل سمیت آل سعود کے خلاف امام خمینی کے اقوال اور دیگر نعرے درج تھے۔

جلسے سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، صدر مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی، صدر تحریک حسینی مولانا منیر حسین جعفری اور آئی ایس او کے سینئر رکن نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام پر ظلم کرنے کا واحد ذمہ دار امریکہ ہے۔ آمریکہ ہی کے تعاون اور پشت پناہی سے اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نے، فلسطین پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اور اسی کے اشارے سے فلسطین کے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر قدس کی آزادی کیلئے آواز اٹھانا اور فلسطین میں مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ایک اہم مذہبی فریضہ ہے۔ یوم القدس فلسطین کے معصوم عوام سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل اور آل سعود سے اظہار نفرت کا عالمی و اسلامی دن ہے۔

انہوں نے قومی اور مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عرصہ دراز سے یکطرفہ طور پر کارروائیوں میں مصروف ہے۔ شلوزان تنگی میں منگل قبیلے کے ساتھ آباد کاری کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔ جبکہ خیواص، لوئر کرم کے علاقے جیلامئے، سیدانو کلے اور دیگر علاقوں میں شیعہ قبائل کے ساتھ آباد کاری کے سلسلے میں کوئی کمک نہیں کی جارہی۔ اس حوالے سے جب بھی ہم نے احتجاج کیا ہے اور آواز بلند کی ہے، تو حکومت نے ہمارے ساتھ بار بار وعدے کیے جو کبھی ایفا نہیں ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کیلئے حکومت نے اگر اپنے وعدے ایفا نہ کئے تو ہم عوام کی طاقت سے اپنے فیصلے خود کرنے کے مجاز ہونگے۔

جلسے کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گیے۔ اور جلسے نے دوبارہ ریلی کی شکل اختیار کرکے مقررہ راستوں سے ہوکر، مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پہنچ گئی، جہاں نوحہ خوانی، اور مصائب امام حسینؑ کے بعد دعا کیساتھ پروگرام اختتام کو پہنچ گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button