پاکستان

سنی اتحاد کونسل بھی جمعۃ الوداع کو ’’یوم القدس‘‘ کے طور پر منائے گی

sicسنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر جمعۃ الوداع کو ’’یوم القدس‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں علمائے اہلسنّت مسئلہ فلسطین کو خطباتِ جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button