پاکستان

پاراچنار، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

PARACHINA AZADRIدنیا کی طرح کرم ایجنسی میں بھی مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی مذہبی عقیدت و محبت سے منایا گیا۔ پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای کے علاوہ پاراچنار کے تمام ملحقہ دیہاتوں کے مساجد و امام بارگاہوں میں یوم شہادت مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کے مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ تقریبات سے جید علمائے کرام نے خطاب کیا اور ذاکرین نے مولا علی علیہ السلام کے شہادت کے غم میں نوحے پڑھے۔ مرکزی امام بارگاہ میں مولانا الطاف حسین اور مدرسہ خامنہ ای میں علامہ سید عابد حسین الحسینی اور مولانا سید شجاع حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت امام علی علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور دین محمدی ناب کو بچانے کی خاطر قربانیوں کو زیر بحث لایا۔ انہوں نے کہا کہ حیات امام علی علیہ السلام ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولائے متقیان کی حکومت دنیا کے سارے حکمرانوں کیلئے ماڈل ہے۔ آپؑ کے اسوہ پر نقش قدم چل کر عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ زیارت عباس علمدار سمیر، زیارت عباس علمدار کنڈے عباس سمیت پاراچنار کے اکثر دیہاتوں کے امام بارگاہوں میں ہزاروں عزاداروں نے ماتم اور زنجیر زنی کی۔ مرکزی امام بارگاہ سمیت دیگر تقریبات میں علم و تعزیے کے ساتھ ماتم کیا گیا۔ حفاظت کیلئے مقامی رضاکاروں سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے تھے، پاراچنارشہر میں ہر قسم کے ٹریفیک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button