مٹھی بھر صیہونیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دار عرب حکمران ہیں، اطہر عمران

11 جولائی, 2014 11:44

atherimranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر صیہونیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دار عرب ممالک کے خائن سربراہان ہیں، مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی قیامت ڈھائی جا رہی ہے جبکہ عرب ممالک کے خائن سربراہان کا اسرائیل کے خلاف اپنی صلاحیت و وسائل کا استعمال نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام میں تمام فتنہ پرور گروہوں کی سرپرستی امریکہ و اسرائیل کرتے ہیں جبکہ عرب ممالک انکے گماشتوں کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اطہر عمران نے کہا کہ رہبر عظیم الشان آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی فرمایا ہے کہ جتنی قوت شام کی حکومت کو گرانے کیلئے عرب ممالک نے لگائی، اگر اتنی قوت اسرائیل کے خلاف لگاتے تو آج اسرائیل نابود ہوچکا ہوتا، القاعدہ، داعش، النصرہ اور شام کی جیش الحر کا مظلوم فلسطینوں کی مدد کو نہ پہنچنا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ تکفیری طاقتیں گریٹر اسرائیل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر عالمی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

8:14 صبح جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔