پاکستان

دہشتگردوں کیخلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

ahmed iqbalمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول سے ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشنکرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے، اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button