پاکستان

خیبر ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے، ۴۷ تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

pakarmy5پاکستانی فوج کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں واقع جمرود کے علاقے میں طالبان دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگۓ ہیں جبکہ میرعلی اور دوسرے علاقوں پر ہونے والے حملوں میں مرنے والوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے۔ پاکستانی فوج نے کل شمالی وزیرستان میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پچیس طالبان ہلاک اور ان کے آٹھ خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگۓ تھے۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں بارہا طالبان کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button