پاکستان

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 47 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

jetشمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 47 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 21 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ان کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، کارروائی میں شدت پسندوں کے 12 ٹھکانے تباہ بھی ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں میر علی اور اطراف کے علاقوں میں دوپہر کے وقت جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 27 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 11 سے زائد ٹھکانے اور اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی تباہ ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button