پاکستان

کراچی : رینجرز آپریشن کے دوران دو طالبان کمانڈرواصل جہنم

ranger9کراچی: سلطان آباد کے علاقے میں رینجرز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
جمعے کو رینجرز نے سلطان آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد رینجرز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس سے کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے ایک مبینہ دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان سلطان آباد اور منگھوپیر کا امیر فخرو محسود اور نائب امیر عابد چھوٹو شامل ہیں۔
اس آپریشن کے دوران رینجرز کے دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button