پاکستان

ریاست زائرین کی حفاظت نہیں کرسکتی تو میں خود زائرین کی حفاظت کرونگا، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviشیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ریاست زائرین کی حفاظت نہیں کرسکتی تو میں خود زائرین کی حفاظت کروں گا، ریاست پاکستان کا فرض بنتا ہے کے وہ زائرین کا تحفظ یقینی بنائے، ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اسی راستے سے جائیں اور ہم جائیں گے، تمام زائرین جہاز سے سفر نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی مرکزی امام بارگاہ میں اہل تشیع سے خطاب کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ میں وزیر داخلہ سے پوچھوں گا کہ جنہوں نے کہا ہے کہ زائرین جہاز سے جائیں تو جو افراد جہاز سے نہیں جا سکتے، وہ کیسے جائیں گے، حکومت کا فرض بنتا ہے کے وہ بارڈر تک جانے اور آنے والے زائرین کا تحفظ یقینی بنائے، اگر آپ تحفظ نہیں دے سکتے تو ہمیں بتاؤ ہم خود زائرین کے آنے اور جانے کا تحفظ کریں گے، پھر یہ ملک جس طرف جائے گا اور جو کچھ ہوگا اس کی ذمہ داری تم پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button