پاکستان

پہلوان گوٹھ سے سپاہ صحابہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کو چلایا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی

haiderrizviمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے نام پر جو ڈھونگ کرنا تھا وہ کرلیا اب ان دہشتگردوں کے ساتھ آخری جنگ لڑنی ہوگئی، انہوں نے پاکستان میں آنے والی غیر ملکی فنڈنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کالعدم جماعتوں کی فنڈنگ روکی جائے، حیدر عباس رضوی نے کراچی کو خطرناک زون قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے پہلوان گوٹھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کے دہشت گردوں کو ہدایت جاری کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک و شہر بچانے کے لئے آخری جنگ لڑنی ہوگی

متعلقہ مضامین

Back to top button