پاکستان
اہلبیت اطہار علیم السلام نےانسانیت کی تعمیر کی، اصغریہ آرگنائیزیشن
اہلبیت اطہار علیم السلام نے اپنے کردار و افکار سے انسانیت کی تعمیر کے مثالیں قائم کی ہیں تمام انسان انکے نقشِ قدم پر چلیں مسائل حل ہو جائینگے ان خیالات کا اظہار باڈہ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے ولادت امام حسین و حضرت عباس علمدار کی مناسبت سے یومِ حسینؑ و عباس علمدار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شفقت عباس شاہ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی دنیا کو وفاء عباس اور مقصدِ حسین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان متحد ہو کر دین کی سر بلندی کے لئے کام کریں، تقریب سے مولانا غلام شبیر ایمانی و سید علی گوہر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔