پاکستان

ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو ملکی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،حسن صلاح الدین

HASAN SALHUDINہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سربراہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ شعیہ کلنگ نہ رکی تو ملکی سطح پر احتجاج کیا جائے گا جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں علماء و معززین کی مشترکہ نشت سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے قاتلوں کی سرپرستی کی جس کی وجہ سے قاتلوں کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے کہ وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں عوام کا خون بہا دیتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا باقر عباس زیدی، مولانا نعیم الحسن الحسینی ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ شبیر الحسن طاہری، مولانا احمد علی امینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جو حکمران عوام کی جان اور مال کی حفاظت نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button