پاکستان

لبیک یاحسین مارچ روکا گیا تو نتائج کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی، مجلس وحدت مسلمین

لبیک یاحسین مارچ روکا گیا تو نتائج کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی، مجلس وحدت مسلمینشیعت نیوز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا پرامن لبیک یاحسین مارچ کو اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ ہماری آج کا لبیک یاحسین مارچ دہشت گردی اور نااہل حکمران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے پرامن لبیک یاحسین مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ اگر شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوئی اور تکفیری و سیاسی لسانی دہشتگردوں کو لگام نہ دی گئی تومجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں پورے ملک میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button