لبیک یا حسین (ع) مارچ، راستے سیل ہونے کے باوجود ملت جعفریہ کا ہر صورت وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عزم
شیعت نیوز۔ شہر قائد میں جاری منظم شیعہ نسل کشی و ٹارگٹ کلنگ، بدامنی، دہشتگردی اور حکومتی نااہلی کے خلاف آج یکم جون شیعہ تنظمیں مجلس وحت مسلمین کی احتجاجی کال پر وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا گھیراؤ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین نے آج یکم جون کو نمائش چورنگی سے وزیراعلی ہاؤس کراچی تک لبیک یا حسین (ع) مارچ کا اعلان کیا تھا، احتجاجی مارچ کا ملت تشیع کی تمام چھوٹی بڑی تنظیموں، ماتمی انجمنوں، ذاکرین، علماء کرام، آئمہ جمعہ و جماعت کیجانب سے حمایت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ آج سہ پہر تین بجے لبیک یا حسین (ع) مارچ کا آغاز نمائش چورنگی سے کیا جائے گا جسکا اختتام وزیراعلیٰ سندھ کے گھیراؤ پر ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق مطالبات کی منظوری تک وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس سمیت ریڈ ذون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کے بعد ملت جعفریہ میں مزید جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے، ملت کے جوانوں اور بزرگوں کا کہنا کہ ہم مشکلات سے کھیلنے والی قوم ہیں، ہر صورت وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔