پاکستان
گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کراچی میں امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں
آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید علی اوسط نے کہا گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ شہر میں من کے قیام میں سنجیدہ نہیں ،حکومت سندھ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،لہذاانہیں سندھ کی عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،اجتماعات سے علامہ اظہر نقوی صغیر عابدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا شیعہ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالنہ کیا بصورت دیگر ملک گیر سطح پر احتجاج کی کال دی جائے گئی