پاکستان

سیاسی جماعت میں شامل دیوبندی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ابن رضا شہید ہوگئے

shiakilling karachiکراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں سیاسی جماعت کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ابن رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ابن رضا پر کل دہشتگردوں کی فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، اس فائرنگ کی زد میں آکر دو اہلسنت جوان بھی زخمی ہوئے تھے، تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں آج صبح ابن رضا نے شہادت کو گلے لگایا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک عرصے سے شیعہ نوجوانوں، ڈاکڑز، وکلا اور دیگر پروفیشنلرز کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور حکومت کی شیعہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کے خلاف یکم جون کو ملت جعفریہ وزیر اعلی ہاوس کا گھیرائو کرئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button