پاکستان

دیوبندی دہشتگردوں سے مقابلہ کیلئے رینجرز اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے ،سنی تحریک

sarwetسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سے ہی عوام میں مایوسی ختم اور حوصلہ بلند ہوگا،رینجرز اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ،سخت گرمی میں کی لوڈشیڈنگ سے بچے اور بوڑھے بلبلا اٹھے ہیں ،وزیرا عظم کے اعلان کے باوجود شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ6کے بجائے 14گھنٹے سے زائد کی جارہی ہے ۔ کاروبار بھی تباہ ہورہا ہے ۔عوام کوایک سالہ دور اقتدار میں کوئی ریلیف نہیں مل سکا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن اقبال سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہے جس کی اہم وجہ لاقانونیت اور حکومتی رٹ کا نہ ہونا ہے ،جرائم پیشہ عناصر پوری آزادی کے ساتھ بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتیں کررہے ہیں مگر فوری طور پر انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے حکمران اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button