پاکستان

ٹارگیٹڈ آپریشن کے نتائج اچھے ہوتے تو حالات بھی بہتر ہوتے ،ثروت اعجاز

sarwetسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیاں حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مدھم ہیں ،ٹارگیٹڈ آپریشن کے نتائج اچھے ہوتے تو حالات بھی بہتر ہوتے ،مستحکم پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر روشنیاں بحال کی جائیں ،ٹارگٹ کلرز ،جرائم پیشہ عناصر کسی بھی صف میں موجود ہوں بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائےکراچی کی اسٹیک ہولڈر جماعتوں کو اعتماد میں لےکر ہی ٹارگٹ کلرزوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کا شکنجہ مضبوط کیا جا سکتا ہے ،سنی تحر یک کے کارکنان کے پے در پے قتل میں کالعد م اور سیاسی قوتیں ملوث ہیں ،قانون شکن عناصر کراچی کی معیشت کے دشمن ہیں ان کے خلاف قانون کے دائرے کو سخت کیا جائے ،ہمارے کارکن دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے شہیدوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنوں کے بہیمانہ قتل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button