پاکستان

کراچی کو ٹارگٹ کلرز اوردہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ، ثروت قادری

sarwetسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کو ٹارگٹ کلرز اوردہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، پاکستان کادفاع کرنا اور پاک فوج سےاظہار یکجہتی کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے، پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالف قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز ہمارے حوصلوں اور ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ امان الحق قادری اور امین الحق قادری کا بہیمانہ قتل حکومت اور قانون نافد کرنیوالوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، ان کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبورہونگے۔ دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز دنیا کے قانون سے تو بچ سکتے ہیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ حکومت کی رٹ دو تک نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کارکنان لاوارث نہیں ہیں اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے، جمہوریت کو چلتے رہنے میں ہی پاکستان کا استحکام کا راز پوشیدہ ہے حکمران اپنا قبلہ درست کریں بلا امتیاز عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔ دہشت گردی کی لعنت کو ختم اور کراچی میں جاری آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سیاسی مداخلت کو روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button