شہید قائد کے فرمان پر آج پاکستان بھر میں یوم مردہ باد امریکا منایا جارہا ہے
آج پاکستان بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان پر یو م مردباد امریکا منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں، سیمنارز اور جلسے منعقد کیئے جائیں گے، اس سلسلے میں کراچی میں مرکزی ریلی نمائش چورنگی تا پریس کلب بعد نماز جمعہ برآمد ہوگئی۔
16مئی کو ملت جعفریہ پاکستان کے قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے یوم مردہ باد امریکا قرار دیا تھا، اس دن کو دراصل امریکا نے اپنے زر خرید ممالک کے ساتھ مل کر عالم اسلام کے قلب میں خنجر کا وار کرنے والے اسرائیل کے ناپاک وجود کو اقوام متحدہ کے ذریعے قانونی ریاست تسلیم کروا کر اُمت اسلامیہ کے جذبات کو مجر وع کیا تھا، اس سانحہ کے خلاف شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے آواز بلند کی اور 16کے دن کو یوم مردہ باد امریکا سے منسوب کردیا،شہید کے فرمان کے بعد سے آج تک ملت جعفریہ اس دن کو یوم مردہ باد امریکا کے عنوان سے مناتی ہے۔