پاکستان

اہم اور حساس تنصیبات کو بموں سے اڑانے کے لئے کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی و طالبان کا علیحدگی پسند لسانی دہشت گردوں سے اتحاد

mdmشیعت نیوز خصوصی رپورٹ :،کراچی کے علاقے ماڑی پور اور کیماڑی پولیس کی حدود میں آئل ٹر مینل پر بم حملوں میں کالعدم فرقہ پرست اور لسانی دہشت گردگروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ، تحقیقاتی اداروں نے آئل ریفائنری کو بم سے اڑانے کی کو شش کے حوالے سے اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ملک دشمن اور علیحدگی پسند کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کا رندوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔ملکی حساس تنصیبات پر حملے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک علیحدگی پسند تنظیم ہی ملوث رہی ہے۔حساس ادارے کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر شہر میں ایک بار پھراپنی موجودگی کا بھر پور احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔دوسری جانب ٹرمینل سے برآمد ہونے والے بم ویسے ہی ہیں جو شہر میں اب تک ایک درجن سے زائد مقامات اور گاڑیوں میں استعمال کیے جا چکے ہیں جبکہ جو بم ماڑی پورآئل ٹرمینل سے برآمد ہوا تھا اس کا مقصد ٹر مینل کے باہر اسے نصب کرکے دھماکہ کرنا تھا۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ملک بالخصوص شہر کی سب سے بڑی حساس اور اہم تنصیبات کیماڑی شیریں جناح کالونی میں قائم ٹر مینل کو بم سے اڑانے کی 4 بار کوششوں کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائی کے بارے میں ابتدائی تحقیقات میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جس کے مطابق بم حملے میں کالعدم فرقہ پرست دہشت گرد تنظیم (کالعدم لشکر جھنگوی و طالبان) ور ایک علیحدگی پسند تنظیم اس میں ملوث ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک کی حساس اور قومی تنصیبات جن میں سوئی گیس کی لائن ،ریلوے لائن اور آئل ریفائنری وٹرمینل علیحدگی پسند تنظیم کا نشانہ رہے ہیں اور درجنوں بار ان پر حملے کئے گئے ہیں،تاہم ایک انتہائی اہم چیزیہ بھی سامنے آئی ہے کہ اس بار علیحدگی پسند اور کالعدم تنظیم نے مشتر کہ طور پر کارروئی کی ہے اور اس حوالے سے بھی انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ کارروائی میں بلوچستان میں دونوں تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے جسکی کراچی میں بھی پوزیشن مضبوط ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ حالیہ کارروائی کا ایک مقصد یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کالعدم تنظیم کراچی میں اپنی موجودگی کا ایک بار پھر احساس دلانا چاہتی ہے اور اس بار کسی عوامی مقام یا زیادہ جانی نقصان کے بجائے ملکی حساس تنصیبات کو نشانہ بناکر ملک کو معاشی ضرب لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ منگل کو ہونے والے دھماکے اور بدھ کو ملنے والے بم ایک ہی ساخت کے ہیں۔ جس میں600 گرام بارود استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ٹرائی اینگل کی شکل کے لوہے کے بکس میں تیار کیا گیا تھا۔کیماری آئل ٹرمینلز پر ٹینکرز پر ہونے والے بم دھماکے اور ایک نصب ملنے والے واقعات کے حوالے سے سندھ پولیس کے ایک سینئر تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان وارداتوں میں کالعدم تنظیم ملوث ہے،ملزمان مقناطیسی بم بنانے کے لیے کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کا میگنیٹ استعمال کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اب تک کے ہونے والے مقناطیسی بم کی تفتیش میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگردوں نے مکمل ریکی کے بعد ان بم کو گاڑیوں میں نصب کیا اور اگر خدانخواستہ مزکورہ دھماکوں کے بعد ٹینکر میں آگ لگ جاتی تو اس ے بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔ انہوں نے کہا واقعات کی کڑی بھتہ خوری سے بھی ملتی ہوئی نظر آرہی ہے اور اس حوالے سے تفتیشی اداروں کو تین کالعدم تنظیموں پر شک ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button