پاکستان

نبوت کا دعویٰ کرنے والے ایک دیوبندی شخص کوپولیس نے گرفتار کر لیا گیا

nbowatمیلسی سے مبینہ طور پر نبوت کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص کو توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر میلسی کے تھانہ سٹی ایس ایچ او زبیر احمد نے بتایا کہ ملزم غلام اکبر نے ایک اجتماع کے دوران ایسی باتیں کیں جو توہینِ اسلام اور گستاخی رسالت کے زمرے میں آتی ہیں، ملزم کی باتوں کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے جو بطور ثبوت عدالت کو فراہم کر دی جائیں گی۔

مقامی افراد نے ملزم غلام اکبر ان باتوں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی اور پھر مقامی علماء کی ایک کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اس شخص کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے۔ پولیس نے ایک شہری کی درخواست پر ملزم غلام اکبر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت تحریف قرآن، تحریف اذان کے الزامات کے علاوہ وحی، نبوت اور بیت اللہ کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے مطابق ملک میں توہین رسالت کی سزا موت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button