دہشتگردوں کو آکسیجن دینے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ثروت اعجاز

07 مئی, 2014 08:47

sarwetسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو آکسیجن دینے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کالعدم تنظیمیں انتہا پسندی کو فروغ دینے کے ساتھ دہشت گردوں کو آکسیجن دے رہی ہیں،فوج اور ملک کے خلاف سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری امن پسندی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے، آئین و قانون پر عمل پیرا ہیں ملک بچانے اور دہشگردی کے خاتمے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں، اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے لاکھوں ممتاز قادری شہادت کو گلے لگانے کے لئے تیار ہیں، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف انگلی اٹھانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، عاشقان رسول انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے عملی طور پر میدان عمل میں نکلیں، اسلام اور آئین کے باغی ہزاروں شہریوں کا قتل کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر حیدر آباد سکھر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت قادری نے کہا کہ فوج کی محبت کو عوام کے دلوں سے کسی صورت نہیں نکالا جاسکتا۔ فوج اور ملکی سلامنی کے اداروں کی ملک کے لئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے حکومت کی عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی جمہوری قدروں کے خلاف ہے۔ مستحکم جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔

1:10 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔