تنقید کے ساتھ حکومت کے تعمیری کاموں کو سراہا بھی جانا چاہئے، علامہ عون نقوی

07 مئی, 2014 08:45

aun naqvi2کراچی  وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے میڈیا وقار مہدی نے ڈاکٹر عین الرضا کی تقریب میں علامہ عون نقوی، علامہ فرقان عابدی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی برائے امن اور آپریشن پر بات کی اور کہا کہ جمہوری حکومت عوام کے بنیادی مسائل سے واقف ہے اور ہر ممکن کوشش سے امن قائم کرنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کو موثر بنانے میں مصروف ہے اس موقع پر علامہ عون نقوی نے کہا کہ حکومت کے اوپر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر کاموں کو سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی صوبے کی ضرورت ہیں ملکر مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

11:47 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔