پاکستان

جے یو آئی اور جماعت اسلامی ریاست کے طالبان دہشتگردوں کی کھلم کھلا پشت پناہی کرکے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،اشتر رضا اشتر

hussainifourceحسینی فورس کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ حسینی فورس ’’اینٹی طالبان تحریک‘‘ چلائے گی۔ حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ناز برداریاں بند نہ کیں تو 60 ہزار شہداء کے ورثاء کے ساتھ ملکر حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ ملک بچانے کیلئے ریاست مخالف طالبان کے خلاف قومی جہاد کا اعلان کیا جائے۔ پوری قوم امن جہاد میں شرکت کیلئے تیار ہے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر ایک مخصوص مکتبہ فکر کو پاکستان پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو دیوبندی اور سلفی سٹیٹ بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پرویز مشرف کے مقدمہ کی آڑ میں پاک فوج کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ شیعہ دشمنانِ پاکستان اور دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اہلبیت علیہ السلام کے ماننے والے اہل حق عاشقان پاکستان اور طالبان ظالمانِ پاکستان ہیں۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی ریاست کے باغیوں کی کھلم کھلا پشت پناہی کرکے ملک دشمنی اور امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ حکومت نے قوم کو ڈاکووں، دھماکوں اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نظام اہلبیت علیہ السلام ہی مظلوموں کی آخری امید ہے۔ پاکستان کو بھارتی منڈی اور امریکی کالونی نہیں بننے دینگے۔ بھارت سے دوستی کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے۔ ملک میں بارود کی بو ختم کرکے درود کی خوشبو پھیلانے کی ضرورت ہے، ہم سر کٹوا دینگے لیکن دہشتگردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ پاکستان میں امریکی ورلڈ آرڈر نہیں محمدی ورلڈ آرڈر چلے گا۔ 35 پنکچروں والی جمہوریت جعلی اور فراڈ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button