پاکستان

اسلام محبت کا درس دیتا ہے، خون ناحق بدترین فعل ہے، شاہی سید

SAEEDعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں پیار و محبت کا سبق دیتا ہے ہمارے دین میں خون ناحق بہانا انتہائی بد ترین فعل ہے مگر ایک سازش کے تحت فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے بیج بوئے گئے گزشتہ کئی عرصے سے شہر میں فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں اورمذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لیے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جان بوجھ کر فرقہ ورانہ فسادات کے لیے ماحول پیدا کرنے کی انتہائی گھنائونی سازش کی جارہی ہے ہم کراچی کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ کافی عرصے سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ فرقہ ورانہ بنیادوں پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروہ ملوث ہے مگر افسوس کے آج تک کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے اور نا ہی ان کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ،مردان ہائوس میں ضلع ایسٹ کی نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت ترقی پسند اور روشن خیال قوتوں کا راستہ روک کر انتہاء پسندی کا راستہ کھلا رکھنے کی سازش کی جارہی ہے شہر کی واضح اکثریت پروگریسیو قوتوں کی ہم خیال ہے اور روشنیوں کے شہر کے باسی مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کرچکے ہیں مگر چند خفیہ اور طاقت ور ہاتھ عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر حقیقی جمہوریت پسند سیاسی قوتوں کے راستے میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور شہر میں اے این پی کی سیاست کو جرم بنادیا گیا ہے مگر ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ترقی پسند قوتوں کو بھر پور موقع دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button