پاکستان
18 مئی کے جلسے میں اہم مذہبی و سیاسی شخصیات ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرینگی، ذرائع
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 18 مئی کو بلتستان کے مرکزی شہر اسکردو میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کے موقع پر جہاں ایم ڈبلیو ایم اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی منشور کا اعلان کریگی، وہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کی بعض اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور سماجی راہنما بھی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم سے اپنے سیاسی سفر کا ازسر نو آغاز کرنے کیلئے متعدد اہم سیاسی و مذہبی راہنما ایم ڈبلیو ایم کے مقامی قائدین سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ رابطے کرنے والوں میں بعض مذہبی و وفاقی سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ 18 مئی کے جلسے کے موقع پر ان میں سے متعدد راہنما ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔