کراچی : تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن رضا حیدر شہید

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں سیاسی جماعت میں موجود تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا شیعہ کارکن رضا حیدر شہید ۔اطلاعات کے مطابق سیاسی تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت شیعہ نوجوان کو نشانہ بنایا جب وہ اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔رضاحیدر کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گئی ۔واضح رہے کے شہر کراچی دہشتگردو کی آمچگاہ بن گیا جہاں دہشتگرد کھلے عام سلحے کی نمائش کرتے ہیں اور بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کرتے نظر آتے ہیں جب کے قانون ناٖفذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آتے ہیں








