پاکستان

گلگت، شیعہ علماء کونسل کا کوئی رکن کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوا، برکت علی

suc flaqاسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان برکت علی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے بعض عہدیداران کے ایک مذہبی جماعت میں شمولیت سے متعلق خبروں کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔ اپنے تردیدی بیان میں انکا کہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے کسی بھی سینیئر عہدیدار نے کسی بھی مذہبی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ بعض عناصر کی جانب سے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ گندم سبسڈی ایشو پر اختلاف جماعت کا اندرونی معاملہ ہے، جو اب ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button