علامہ ساجد نقوی، لیاقت بلوچ اور ابوالخیر زبیر کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے ملاقات کرینگے

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ آج مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے ملاقات کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کو سرگرم بنانے کے لئے متحرک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں استحکام کا ذریعہ بنے گی اور اس میں تمام قابل ذکر جماعتیں شامل ہوں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی رابطوں کے بعد جماعت کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ قاضی حسین احمد مرحوم کی رحلت کے بعد سے جے یو آئی فضل الرحمان گروپ ملی یکجہتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنے سے قاصر رہا ہے۔








