مذاکرات کے حامی ہیں لیکن دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف

03 مئی, 2014 10:09

army6آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہونے والے کور کمانڈر کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے پوری طرح تیارہیں، فوج طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتی ہے تاہم کسی بھی دہشت گردکارروائی کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرقیادت جی ایچ کیو میں ہونے والی 172ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ کانفرنس کے شرکا نے موجودہ اندرونی اوربیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں مختلف طالبان کے ساتھ امن مذاکرات، بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحد اور قبائلی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ افغانستان سے 2014 کے اواخر تک نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیزفائر کی حالیہ خلاف ورزی پربھی غور کیاگیا۔ فوجی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات
کے معاملے پرغور کے دوران اعلیٰ فوجی قیادت کا کہنا تھا کہ پاک فوج قیام امن کے لیے ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے

3:38 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔