حضرت امام علی النقی علیہ السلام کا یوم شہادت
آج تین رجب المرجب آسمان امامت و ولایت کے دسویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ہے۔گیارہ سو اکیاسی سال قبل تین رجب سنہ دو سوچون ہجری قمری میں فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی۔آپ دو سو بارہ ہجری قمری میں شہر مدینہ منورہ کے قریب واقع علاقے میں اس دنیا میں تشریف لائے اور آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے اور شیعہ مسلمانوں کے نویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی آغوش تربیت میں پروان چڑھے۔آپ نےحضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی امامت و رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالی۔فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام نے حقیقی اسلام کی جانب رہنمائی کی بھر پور جد وجہد کی۔اس دور کے بہت سے علماء و نے آپ سے کسب فیض کیا اور علم وکمال کے مدارج طےکئے۔ہرخاص وعام میں فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی مقبولیت اور آپ کے علم و فضل سے عباسی حکمرانوں کے اندر کینہ وحسد کے شعلے بھڑک اٹھے اور عباسی حکمراں کی سازشوں کے تحت آپ کو زہر دے کر شہید کردیاگیاشیعت نیوز تمام مسلمانوں کو آسمان امامت و ولایت کے دسویں رخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کی تعزیت تہ دل سے پیش کرتا ہے۔