پاکستان

حکومت طالبان اور انکے حامیتیوں کیخلاف دلیرانہ آپریشن کرے، منور حسین شاہ

mufti muawer hussainحکومت طالبان کے سرپرستوں کی فہرست بنا کر طالبان سمیت ان کے حمایتیوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف دلیرانہ آپریشن کرے، پوری قوم حکومت کا ساتھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت امیر ملت رحمتہ اللہ علیہ اور جملہ اولیاء اللہ کے پیر وکار امن پسند محب وطن اور عاشقان رسولۖ ہیں، ریاست میں ریاست بنانا اور اپنے ہی فوجیوں کے خلاف اسلحہ اٹھانا کہاں کا جہاد ہے۔؟ خانقاہوں کو بم سے اڑ ا کر اور دہشت گردی پھیلا کر سواد اعظم کے دلوں سے جذبہ حب الوطنی نہیں نکالا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button