پاکستان

گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی وفاقی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات، گندم سبسڈی سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات

gilgit3گلگت بلتستان میں گذشتہ گیارہ روز سے جاری احتجاجی دھرنوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے عوامی ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کمیٹی نے گلگت اور بلتستان کے عوام کی جانب سے کئے جانے والے جائز مطالبات کوتسلیم کر لیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ گندم سبسڈی بحال کئے جانے سمیت گلگت اور بلتستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر انسانی بنیادی حقوق کی فراہمی میں موجود رکاوٹوں کو جلد دور کر لیا جائے گا۔
مذاکرات میں وفاقی حکومت کے وفد کی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برجیس طاہر کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی رکن قانو ن ساز اسمبلی مرزا حسین اور سیخ ناصر بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ گندم سبسڈی بحال کر کے آٹے کی فی کلو قیمت گیارہ روپے مقرر کر دی جائے گی جو ماضی میں سبسڈی ختم کئے جانے سے قبل تھی۔
مذاکرات میں موجود عوامی ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر نرجیس طاہر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گندم سبسڈی کو بحال کر دیا جائے گا اورا س حوالے سے پوری رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے رپورٹ پر دستخط کا انتظار کیا جا رہا ہے تاہم دستخط ہونے کے فوراً بعد ہی گندم سبسڈی کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب گلگت اوت بلتستان میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے جاری کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button