پاکستان

شیعہ ڈاکٹرز اور وکیل کے قتل میں نعیم بخاری و اکرم لاہوری گروپ ملوث

karachi killingکراچی (شیعت نیوز) شہر میں ڈاکٹرز اور وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش کا آغاز کردیا ،ایک تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں ایک کالعدم تنظیم کے دو گروہوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس میں ایک گروپ کو نعیم بخاری اور دوسرے کو اکرم لاہوری لیڈ کررہا ہے۔ دنیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام قتل فرقہ وارانہ بنیادوں پر کیے گئے ہیں، واٹر پمپ پر ڈاکٹر قاسم کے قتل اور شاہراہ فیصل گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ہونے والی وارداتوں میں دو گروپ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکومت سے جاری مذاکرات کے دوران شہر میں موجود دیگر کالعدم تنظیموں نے اپنے طور پر بھی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ مزید منظم ہوگئی ہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے روپوش ہیں، اہم شخصیات کی مزید ٹارگٹ کلنگ ہوسکتی ہے جس کے بعد سخت ردعمل سامنے آ ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اطلا عات ملی ہیں کہ ان وارداتوں میں تیسری قوت بھی ملوث ہے ، جمشید کوارٹر میں وفاقی محتسب اعلیٰ کے ایک افسر کے قتل کے بعد وہاں سے ملنے والے شواہد کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائیگا اور جلد ہی ملوث ملزمان کے حوالے سے مثبت چیزیں سامنے آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button