پاکستان

طالبان، لشکرجھنگوی اور بے ایل اے کے روابط ہیں، رحمان ملک

rehmanmalikسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں دھماکے کےلئے بم فروٹ کی پیٹی میں نہیں بلکہ منڈی میں پہلے سے نصب تھا۔ طالبان ،لشکر جھنگوی اور بے ایل اے کے آپس میں گہرے روابط ہیں اور یہ مل کر کارروائیاں کرتی ہیں اور ایک دوسرے کی ذمہ داریاں بھی قبول کرتی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیاگفتگومیں رحمان ملک نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے پاس خود کش بمبارہیں۔جند اللہ اور لشکر جھنگوی کے اس سے گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان دھماکے کرتے ہیں اور ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ غازی فورس کےپانچ سو دہشتگرد کوہاٹ میں موجود ہیں۔غازی فورس کےجنگجوؤں نے اسلام آباد کےمدارس میں تعلیم حاصل کی ہے۔بہارہ کہو،اسلام آباد کاعلاقہ مستقبل میں طالبان کابڑاگڑھ بننےجارہاہے۔
رحمان ملک نے کہاحکومت طالبان مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے، کیونکہ طالبان کے مختلف گروپس مذاکرات کے مخالف ہیں۔ طالبان فاٹا کے علاقے مکین کو فری زون بنانا چاہتے ہیں۔طالبان کا سارا اسلحہ افغانستان سے لدھا آتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button