پاکستان

دشمن شام میں جنگ ہار چکا، اب وہ سیاسی حل میں دلچسپی رکھتا ہے، علامہ شفقت شیرازی

shafqat1مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ سالانہ ’’ناصران ولایت‘‘ کنونشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جس سے مختلف مقررین خطاب کر رہے ہیں۔ دوسرے روز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امور خارجہ کے سربراہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ شام میں اس وقت دشمن بھاگ رہا ہے، اور میڈیا پر آنے والی خبروں سے کئی گنا زیادہ دہشتگرد واصل جہنم ہوچکے ہیں، اس وقت بھی ولایت کے ماننے والے شام میں بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں۔ بحرین میں بھی یہ مقاومت جاری ہے، لبنان میں ہمارا سید، سچا سید اسرائیل کو شکست دیتا ہے تو پاکستان میں آپ ناصران ولایت ہر میدان میں موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دشمن شام جنگ عملی طور ہار چکے ہیں، کیونکہ دشمن اب اس مسئلہ کو سیاسی انداز میں حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button