شیعہ ایڈووکیٹ سید وقارالحسن زیدی شہید کے قتل کیخلاف وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

11 اپریل, 2014 11:00

baycoutشہر قائد میں گزشتہ روز گلشن اقبال میں شہید ہونے والے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر شیعہ ایڈووکیٹ سید وقار الحسن زیدی کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے کراچی میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ وکلاء نے ایم اے جناح روڈ اور ملیر سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ کے نائب صدر شہید سید وقار الحسن زیدی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

3:36 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔