پاکستان

دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر تحریک شروع کرینگے، علامہ کمیلی

kumailiجعفریہ الائنس پاکستان کےرہنما علامہ عباس کمیلی نے حکومت کو 15دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس دوران سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے، دہشت گردوں کو گرفتار اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا گیا توہم ملک گیر تحریک کا آغاز کردینگے۔ وہ جمعرات کو سولجر بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، مجتبیٰ نقوی، شبر رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے کسی ایک مخصوص خطے تک محدود نہیں اور دیہی کے لوگوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک گیر مسئلہ ہے اور مختلف نوعیت کی دہشت گردی ہورہی ہے اور مختلف طبقے، حلقے اور تنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور بعض طبقے تو دیدہ دلیری سے مختلف سانحات اور بم دھماکوں کی ذمے داریاں قبول بھی کرچکے ہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی طبقے کو سب کا نمائندہ سمجھ کر ان نے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button