کراچی کے چھوٹے شیعہ تاجر وہابی دہشتگردوں کے نشانہ پر

شیعت نیوز رپورٹ کراچی میں گزشتہ مہینے میں امریکی سعوی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد مستقل چھوٹے تاجروں کو اپنی درندگی کانشانہ بنا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان چھوٹے تاجروں کا تحفظ فرہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔شہر کراچی میں ایک طرف تو تاجروں کو لسانی سیاسی دہشتگردوں کی جانب سے بھتہ کی پرچیاں ملتی ہیں تو دوسری طرف مذہبی انتہا پسند دہشتگرد خاص مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کو اپنی درندگی کانشانہ بنا رہے ہیں ۔جس کی مثال آج حسن کالونی میں العباس بیکری کے مالک انور شاہ کو بیکری کے اندر گولیاں مار کے شہید کیا اسد چاولہ جو محمود آباد میں موجود اپنی چاول کی دوکان پر موجود تھے کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دوکان میں گھس کر گولیا ں ماری حیدر زولفقار جو کے گول مارکیٹ میں چائے کی پتی کاکام کرتے تھے اور ایک عرصے دراز سے اپنے اس کاروبار میں مصروف تھے کے تکفیری دہشتگردوں نے دوکان پر گولیاں مار کے شہید کیاْ نعیم جعفری جو کے چشمے کا کام کرتے تھے اور لیاقت آباد میں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کے دہشتگردوں نے ان کو بھی شہید کردیا خرم عباس جو کے سرینہ موبائل مال میں موبائل فون کو کاروبار کرتے تھے ان کو بھی ان کے موبائل مال کے مامنے گولیاں مار کے شہید کیا ،جبکہ ناظم آباد پرنٹنگ پریس کے مالکان پر کاروبار منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور پرنٹنگ پریس کومحفوظ مقام منتقل کرنے لگے








