پاکستان

دہشتگردوں سے مذاکرات کا نتیجہ امن نہیں ریاست کا سرنڈر ہوگا، سنی اتحاد کونسل

sicسنی اتحاد کونسل 20 اپریل کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے جلسہ میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ اس جلسہ میں دہشت گردی کے خاتمے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل ضلع اور یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے امن کی امید رکھنا خوش فہمی ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کا نتیجہ امن نہیں ریاست کا سرنڈر ہوگا۔ دہشت گرد کینسر بن چکے ہیں اور کینسر سے مذاکرات نہیں علاج کیا جاتا ہے۔ ظالم کو معاف کرنا مظلوم کے ساتھ ظلم ہے۔ شرپسند خارجی ٹولہ مزارات پر حملوں میں ملوث ہے حکومت مذاکراتی پالیسی پر اہلسنّت کے خطرات، خدشات اور تحفظات دور کرے۔ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ حکمران مال بنائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایٹمی ریاست کی کمزور ترین ریاستی رٹ مذاق بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ پاکستان کو برباد اور بدصورت بنانے والے دہشت گرد بدبخت ہیں۔ دہشت گردوں سے وفاداری ملک سے غداری کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button