پاکستان

کالعدم گروپوں کی پروجیکشن سے واضح ہو گیا ہے کہ اربوں ڈالر کے ’تحفے ‘ اپنا رنگ دکھا رہے ہیں،آغا حامد موسوی

کالعدم گروپوں کی پروجیکشن سے واضح ہو گیا ہے کہ اربوں ڈالر کے ’تحفے ‘ اپنا رنگ دکھا رہے ہیں،آغا حامد موسوی شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے سے اسلام دشمن قوتوں کو شدید تکلیف ہے صحابہؓ کی قبریں اکھاڑنے پر خاموش رہنے والے صحابہ ؓکے وفادار نہیں ہو سکتے
امن کے ٹھیکیدار بننے والے بتائیں اقبال ؒاور قائد اعظم ؒ کی قبروں کی سیکیورٹی میں کیوں اضافہ کیا گیا کیا وہاں امریکہ یا بھارت نے حملے کا اعلان کیا ہے؟
دہشت گرد پاکستان کو ہندوستانی کالونی بنانا چاہتے ہیں،انہیں امن کا سفیر بنا کر پیش کیا جارہا ہے جو افواج پاکستان کے گلے کاٹنے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں
سیاستدانوں ججوں جرنیلوں کے احتسابکے ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب کیاجائے کہ اربوں کہاں سے آئے؟تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سب سے پہلے حاضرہے
ایران کا پاکستان کے ساتھ رویہ امام خمینی کی راہ سے انحراف ہے مملکت ایران کے ارباب بست و کشاد اسلام دشمنوں کی سازش سمجھیں
عالم اسلام کی بدقسمتی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے دفاعی معاہدے پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ ہیں،علماء بورڈ کے وفد سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب

اسلام آباد (شیعت نیو ز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کالعدم گروپوں کو ملنے والی پروجیکشن سے واضح ہو گیا ہے کہ اربوں ڈالر کے ’تحفے ‘ اپنا رنگ دکھا رہے ہیں ،شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے سے اسلام دشمن قوتوں کو شدید تکلیف ہے جہاں جہاں استعمار مسلمانوں میں تفریق کے بیج بو رہا ہے یہی نعرہ اس کی راہ میں حائل ہے ،اہلبیت اطہار اور پاکیزہ صحابہ کبار سے محبت ہمارا شعا رہے اصحاب رسول کی قبریں اکھاڑے جانے پر خاموش رہنے والے صحابہ کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔سیاستدانوں ججوں جرنیلوں صحافیوں کے احتساب کی سب بات کرتے ہیں حکومت مذہبی جماعتوں کے مال اسباب کی تحقیق کیوں نہیں کرتی جن کے پاس کل تک پہننے کو دھوتی اور جوتی نہ تھی اربوں کے مالک کیسے بن گئے سب سے پہلے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں ۔،پاکستان عرب وعجم کے تنازعے میں فریق نہ بنے سعودی عرب و ایران کے تنازعات ختم کرائے جس سے استعمار ی قوتیں فائدہ اٹھارہی ہیں،اسلامی کانفرنس کو اقوام متحدہ کی طرح امریکی لونڈی نہ بنایا جائے مسلمان اپنا فورم مضبوط بنائیں ،ایران کا پاکستان کے ساتھ رویہ امام خمینی کی راہ سے انحراف ہے مملکت ایران کے ارباب بست و کشاد اسلام دشمنوں کی سازش سمجھیں جو دیرینہ دوستوں کو دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں ، جو لوگ یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کو گروہی یا فرقہ وارانہ سٹیٹ بنا دیا جائے گا ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہو نے دیا جائے گا،حکومت کالعدم جماعتوں کو لگام دے ورنہ یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ حکومت ضیاء الحق کے خواب کی تکمیل کیلئے پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کے کھیل میں پوری طرح شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم شیعہ علماء بورڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سنی شیعہ یکجہتی میں دراڑیں ڈا لنا استعمار کا دیرینہ خواب ہے امریکہ جب پنے ایجنٹ صدام کو فارغ کرنے کے بعد عراق میں گھسا تو وہاں بھی اس کے مقابلے میں شیعہ سنی بھائیوں نے لاسنیہ لاشیعیہ الاسلامیہ الاسلامیہ کا نعرہ لگاکر استعماری ایجنٹوں کو شکست دی ۔بحرین میں بھی سنی شیعہ سبھی مل کر امریکی بحری بیڑے کے محافظوں سے نبردآزما ہیں ۔ہندوستان میں بھی جب بابری مسجد کو گرایا گیا تو سنی شیعہ سبھی میدان میں نکل آئے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھی سنی شیعہ بھائی بھائی بن کر حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں،لبنان ہویا غزہ فلسطین ہر جگہ شیعہ سنی اتحا د نے ہی دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ۔انہوں نے کہا کہ بغل میں چھری رکھ کر امن قائم نہیں ہو سکتا امن کے ٹھیکیدار بننے والے بتائیں آج اقبال ؒاور قائد اعظم ؒ کی قبروں کی سیکیورٹی میں کیوں اضافہ کیا گیا ہے کیا وہاں امریکہ یا بھارت نے حملے کا اعلان کیا ہے ؟مزارات پر حملے کون کررہے ہیں ؟امن کانفرنسیں کرنے والے بتائیں مزاروں کو بم سے اڑا دینے سے کون سا امن قائم ہوگا؟ سنی بریلوی اورشیعہ جو پاکستان کی غالب اکثریت ہیں سبھی مزارات کا احترام کرتے ہیں وہاں زیارت کو ثواب گردانتے ہیں ان پر اپنا عقیدہ کون مسلط کررہا ہے ؟آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہدہشت گرد عناصر پاکستان کو ہندوستان کی کالونی بنانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے بڑوں کی خواہش پوری کرسکیں اور وہاں آنے جانے میں بھی انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو۔آج انہیں امن کا سفیر بنا کر پیش کیا جارہا ہے جنہیں دودو بار ممنوع قرار دے اجا چکا ہے جو افواج پاکستان کے گلے کاٹنے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو شام میں مزارات مقدسہ تباہ کرنے کیلئے ’سورما‘مہیا کررہے ہیں جو اپنی نرسریوں میں بری امامؒ سے داتا گنج بخشؒ تک اولیاء کے مزارات گرانے والوں کی کھیپ تیار کررہے ہیں ۔ وہ کونسی قوتیں ہیں جن کے شر سے بانیان پاکستان کے مزارات بھی محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی عربی یا عجمی کے ایجنٹ و آلہ کار نہیں ،رسول اکرم اہلبیت اطہار اور پاکیزہ صحابہ کبارکے پیروکار ہیں۔جو لوگ صحابہ کانام استعمال کرتے ہیں اور توہین صحابہ کا راگ الاپتے ہیں وہ بتائیں جنت البقیع اور جنت المعلی جہاں امہات المومنین صحابہ کبار اور اہلبیت اطہار کی قبریں تاراج کردی گئیں وہاں وہ کیوں خاموش رہے کیا یہ توہین نہیں۔شام میں حضرت حجر بن عدی حضرت عمار یاسر حضرت اویس قرنی کی قبریں اکھاڑ ڈالی گئیں حضرت خالد بن ولید کے مزار پر بم حملہ کیا گیا تب ان کے لب کیوں سلے رہے تکفیر کے نعروں سے امن قائم کرنے والے ایک قرارداد اس بارے میں بھی منظور کرلیتے ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے پڑوسی مسلم ممالک سے دور ہو رہا ہے تو وہ ممالک خود بھی سوچیں ۔ عالم اسلام کی بدقسمتی اورنہایت افسوس کا مقام ہے کہ سعودی عرب اور ایران دونوں کے دفاعی معاہدے پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بعض قوتوں کے ایما پر مکتب تشیع کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں جلسے جلوسوں اور ریلیوں یا حکمرانوں کے دائیں بائیں بیٹھنے سے نہیں ڈرایا جا سکتا پورے پاکستان سے بندے اکٹھے کرکے جن جلسوں سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر کسی نے ہماری طاقت دیکھنی ہے تو10محرم عاشورہ کو دیکھ لے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ فرمان امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ ’’کونوا للظالم خصما و للمظلوم عونا کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بن جاؤ‘‘ کی روشنی میں ہم ہمیشہ مظلوم کے ساتھ رہیں گے ۔ظالم اگر بیٹا بھی ہے تو ہم اسے کنڈم کرینگے اور مظلوم اگر دشمن بھی ہے تو اس کا ساتھ دیں گے ۔کیونکہ حکومت عدل والے کفر کے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے ظلم کے ساتھ باقی نہیں رہ سکتی ہے ۔ہمارا اول آخر پاکستان ہے پاکستان کسی مسلک کیلئے نہیں تمام مسالک و مکاتب کیلئے وجود میں آیااس کی بقا تحفظ سلامتی استحکام کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیتے رہے آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button