پاکستان

بلاول کو لشکر جھنگوی کی دھمکیاں، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

بلاول کو لشکر جھنگوی کی دھمکیاں، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظورشیعت نیوز۔کراچی: سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی پر مذمتی قرار دار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

بلاول نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ انہیں کالعدم لشکر جھنگوی کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملا ہے۔
بلاول نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کہ پنجاب میں کالعدم تنظیم کو تحفظ فراہم کیا جاتا رہا ہے اور ان پر حملہ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب کی حکومت ہو گی۔
وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بلاول سے رابطے اور ضروری تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ارتھ ڈے سمیت ماحولیات سے متعلق مختلف دن منائے جانے، پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کی مذمتی قرارداد سمیت زخمی افراد کو اسپتالوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی سے متعلق قراردادیں منظور کی گئیں۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار نے بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکی پر مذمتی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دھمکیاں ملنے کے بعد صورتحال واضح ہے، جن دہشتگردوں کی نشاندہی ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکی کو مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب کوئی کام بہتری کے لئے کیا جاتا ہے تو سازشی عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں۔
بعد میں سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button