پاکستان

‘امریکا نے دہشتگردوں کے شام جانے کی معلومات فراہم نہیں کیں’

tasneem aslamاسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے شام جانے کے حوالے سے پاکستان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے یہ بات نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے حوالے کہیں جہاں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) کے سربراہ جان برینن، نے حال میں ایک ایوان میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،’ ہمیں القاعدہ کی جانب سے شامی سرزمین کے استعمال پر فکر ہے ۔ القاعدہ کے عسکریت پسند اور منصوبہ ساز پاکستان سے شام کا رخ کررہے ہیں تاکہ وہاں مرکز بنا کر مستقبل میں امریکہ اوریورپ پر حملہ کیا جاسکے۔

ایران کے پانچ مغوی گارڈز میں سے ایک کے قتل کے حوالے سے تسنیم اسلم نے کہا کہ ایرانی سیکیورٹی گارڈز ایرانی علاقے سے اغوا کیے گئے اور انہیں پاکستان میں نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مغوی گارڈز کو پاکستان میں تلاش کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا، ایران نے پاکستان اور افغانستان سے ان کی تلاش میں مدد مانگی تھی اور پاکستان نے ایران کو تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

چھ فروری کو پانچ ایرانی گارڈز کو پاک ایران سرحد کے علاقے سے ایرانی شدت پسند گروپ جیش العدل نے اغوا کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button